پاکستان تازہ ترین

ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا: سردار محمد یوسف

ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا: سردار محمد یوسف

 وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے کہا ہے کہ ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا اور عازمینِ کو فضائی ٹکٹ اور ویزہ کا اجرا جلد شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور حج ونگ کے افسران نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حجاج کرام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی انتظامات فراہم کیے جائیں۔

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج اور خدام الحجاج کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 107 شہروں میں 183 تربیتی ورکشاپس کے ذریعے مناسک حج اور انتظامی امور پر تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا اور امسال عازمین حج کو ویکسین، فضائی ٹکٹ اور ویزے کی فراہمی جلد شروع کی جائے گی۔

سردار محمد یوسف نے ہدایت کی کہ حجاج کرام کی سہولیات اور خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image