اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرادی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں پاور کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی، جنوری میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 12 روپے 17 پیسے فی یونٹ رہی۔
نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گا۔
