سلمان خان کے والد کی حالت تشویشناک، ممکنہ سرجری کی تیاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

سلمان خان کے والد کی حالت تشویشناک، ممکنہ سرجری کی تیاری

سلمان خان کے والد کی حالت تشویشناک، ممکنہ سرجری کی تیاری

سلمان خان کے والد کی حالت تشویشناک، ممکنہ سرجری کی تیاری

نئی دہلی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کے والد سینئر فلم اسکرین رائٹر سلیم خان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث گزشتہ روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے باعث سلیم خان کے دماغ کی دائیں جانب کی خون کی شریانیں پھٹ گئی ہیں۔ وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور امکان ہے کہ آج ان کی سرجری کی جائے گی۔

بھارتی فلم کے اسکرین رائٹر کو گزشتہ روز صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب لیلاوتی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا اور طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا، جس کے بعد ان کی حالت میں کچھ بہتری آئی۔

واضح رہے کہ سلیم خان نے اپنے سابق رائٹنگ پارٹنر جاوید اختر کے ساتھ مل کر شعلے، ہاتھی میرے ساتھی، زنجیر اور مسٹر انڈیا جیسی یادگار فلمیں لکھیں۔

انہوں نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی۔

Exit mobile version