ماہ رمضان کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ماہ رمضان کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان

ماہ رمضان کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان

ماہ رمضان کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ انشاء اللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک روزہ روزہ رکھا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو رہا ہے، کچھ سالوں سے ملک بھر میں ایک ہی روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس، محکمہ موسمیات اور سپارکو بھی رویت ہلال کمیٹی میں شامل ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات چاند دیکھنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔

دوسری جانب سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا روزہ آج ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوئی ہے۔

سپارکو کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی اور چاند کے کھلی آنکھوں سے نظر آنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version