پاکستان تازہ ترین

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 شدت پسند ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 شدت پسند ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ان کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری قابل تعریف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، بلوچستان میں امن کے قیام میں سی ٹی ڈی کی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image