پاکستان تازہ ترین دنیا

انڈونیشیاسمیت متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا

انڈونیشیاسمیت متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا

انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا۔

تفصیلات مطابق انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔ اسی طرح ملائیشیا کے حکام نے بھی چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے ۔

سنگاپور کے مفتی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہاں 19 فروری سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔ جبکہ برونائی میں بھی چاند نظر نہ آنے کے باعث پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔

مزید برآں آسٹریلیا کی آسٹریلین فتویٰ کونسل اور فرانس کی فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات سے ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب ،مصر ،قطر ، ترکیہ، کویت، اور یواے ای رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image