ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوئی جہاں نومنتخب ارکان نے اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھالنے کا عہد کیا۔قاضی حبیب الاول نے اراکین پارلیمنٹ سے حلف لیا۔ تقریب میں اعلیٰ حکام اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی(بی این پی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں پارلیمانی لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔دوسری جانب بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے نئی کابینہ سے حلف لیں گے، جس کے بعد ملک میں نئی حکومت باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔

Leave feedback about this