بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم، وزراء اور اراکین پارلیمنٹ 17 فروری کو حلف اٹھائیں گے۔
تقریب حلف برداری میں پاکستان سمیت 13 ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،دعوت نامے بنگلادیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس کے دستخطوں سے بھیجے گئے ہیں۔
بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے نئی حکومت کی تشکیل کا باضابطہ عمل شروع کر دیاہے،نو منتخب اراکین پارلیمنٹ اور نئے وزراء منگل کو ڈھاکہ میں قومی اسمبلی کے جنوبی پلازہ میں حلف اٹھائیں گے۔
بنگلہ دیش کی نومنتخب حکومت کی تقریب حلف برداری اس بار ایک مختلف فارمیٹ میں منعقد ہونے جا رہی ہے، نو منتخب ارکان پارلیمنٹ اور نئی کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب منگل کی صبح ڈھاکہ میں قومی اسمبلی کے ساؤتھ پلازہ میں اور شام کو نئی کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، اس انتظام کے ذریعے بنگلہ دیش دیرینہ روایت کو توڑ کر ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔
اتنے عرصہ سے نئے سربراہ حکومت اور کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب ڈھاکہ کے بنگ بھابن میں ہو رہی تھی جہاں صدر جیتنے والی پارٹی کے رہنماؤں اور وزراء کو حلف دلایا کرتے تھے، تاہم اس بار حلف برداری کی تقریب کے لیے ڈھاکہ میں قومی اسمبلی کے جنوبی پلازہ کا انتخاب کیا گیا ہے جس کا مقصد بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کو یقینی بنانا اور جمہوری عمل کو مزید کھلا بنانا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے عام لوگوں کی براہ راست موجودگی اور شرکت کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) بنگلہ دیش میں 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر حکومت بنانے جا رہی ہے،اس موقع پر چین، بھارت اور پاکستان سمیت 13 ممالک کے سربراہان حکومت کو مدعو کیا گیا ہے
نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کو بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر محمد ناصر الدین حلف دلائیں گے، نئی کابینہ اسی دن شام کو حلف اٹھائے گی، ان سے حلف بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین لیں گے۔
تازہ ترین
دنیا
بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیراعظم اور اراکین پارلیمنٹ کب حلف اٹھائینگے؟ 13 ممالک کے سربراہان کو دعوت، کیا پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے؟
- by web_desk
- فروری 16, 2026
- 0 Comments
- 34 Views
- 2 گھنٹے ago

Leave feedback about this