سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے مسلمانوں سے منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جو بھی شخص رمضان کا ہلال چاند دیکھے، خواہ ننگی آنکھ سے یا دوربین کی مدد سے۔ چاند دیکھنے والا شہری قریبی عدالت میں اپنی شہادت درج کرائے یا رہنمائی کے لیے متعلقہ مرکز سے رابطہ کرے تاکہ گواہی بروقت ریکارڈ کی جا سکے۔
سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جو افراد چاند دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس کا فائدہ تمام مسلمانوں کو پہنچ سکے۔ منگل کا دن 29 شعبان کے مطابق ہے۔ اگر منگل کی شام چاند نظر آ گیا تو یکم رمضان بدھ سے ہوگا۔ بصورتِ دیگر جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا اور شعبان کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے۔
تازہ ترین
دنیا
سعودی عرب میں شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل
- by web_desk
- فروری 16, 2026
- 0 Comments
- 14 Views
- 1 گھنٹہ ago

Leave feedback about this