مسجد الحرام کے مطاف کا سنگ مرمرشدیدگرمی میں بھی ٹھنڈاکیوں رہتاہے؟اس حوالےسے حیرت انگیزوجہ سامنے آگئی۔
مکہ مکرمہ میں شدید دھوپ اور بلند درجہ حرارت کے باوجود مسجد الحرام کے مطاف کا سنگ مرمرحیرت انگیز طور پر ٹھنڈا رہتا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مطاف (جہاں خانۂ کعبہ کے گرد طواف کیا جاتا ہے) میں استعمال ہونے والا سنگ مرمر عام پتھر نہیں بلکہ خصوصی معیار کا قدرتی ماربل ہے جو سرد پہاڑی علاقوں سے حاصل کیا گیا ہے۔
یہ سنگ مرمر گرمی کو اپنے اندر محفوظ کرنے کے بجائے زیادہ تر واپس منعکس کر دیتا ہے، اس کا ہلکا رنگ بھی اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ گہرے رنگوں کے مقابلے میں یہ حرارتی شعاعوں کو کم جذب کرتا ہے اور یوں سطح کا درجہ حرارت معتدل رہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موادکے علاوہ انجینئرنگ ڈیزائن بھی ٹھنڈک برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، سنگ مرمرکی سلیبوں کی موٹائی خاص انداز سے رکھی گئی ہے جبکہ تنصیب کے دوران ہوا کے خلا شامل کیے گئے ہیں، یہ خلا ہوا کی گردش کو ممکن بناتے ہیں جس سے حرارت کی منتقلی کم ہوتی اور گرمی تیزی سے خارج ہو جاتی ہے۔
تازہ ترین
دنیا
مسجد الحرام کے مطاف کا سنگ مرمرشدیدگرمی میں بھی ٹھنڈاکیوں رہتاہے؟
- by web_desk
- فروری 16, 2026
- 0 Comments
- 32 Views
- 9 گھنٹے ago

Leave feedback about this