پاکستان تازہ ترین

پشاور میں آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا، شہری بے بس

پشاور میں آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا، شہری بے بس

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے کے اضافے کے بعد 3 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2,900 روپے سے بڑھ کر اب 3,100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3,000 روپے سے بڑھ کر 3,200 روپے میں دستیاب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے قبل ہی گراں فروش سرگرم ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا دستیاب نہیں ہے، جس کے سبب قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس سے عام صارفین کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image