عوام پر نیا بوجھ! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کو تیار، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے والے ہیں پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

عوام پر نیا بوجھ! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کو تیار، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے والے ہیں

عوام پر نیا بوجھ! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کو تیار، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے والے ہیں

عوام پر نیا بوجھ! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کو تیار، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے والے ہیں

15 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے نئی تجاویز سامنے آئی ہیں، جس سے عام شہریوں کے لیے ایک اور مہنگائی کا بوجھ بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 253.17 روپے سے بڑھ کر 257.56 روپے ہو جائے گی۔

اسی طرح، ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کو 5 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس سے ڈیزل کی قیمت 268.38 روپے سے بڑھ کر 273.78 روپے ہو جائے گی۔ جبکہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 4 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافے منظور ہو گئے تو عوام کی روزمرہ ضروریات اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر بڑا اثر پڑے گا، اور مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو گا۔

Exit mobile version