وزیراعظم کا بڑا اعلان! رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے ملیں گے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا بڑا اعلان! رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے ملیں گے

وزیراعظم کا بڑا اعلان! رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے ملیں گے

وزیراعظم کا بڑا اعلان! رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے ملیں گے

شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا کر دیا، جس کے تحت ملک بھر کے مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس بابرکت مہینے میں مسلمان دکھی انسانیت کے لیے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماضی میں رمضان کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کے فرسودہ نظام کو ختم کر دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، تاہم وہاں اشیائے خوردونوش کا معیار ناقص اور خریداری کا عمل بھی تکلیف دہ تھا۔ گزشتہ سال اس نظام کو ختم کر کے ڈیجیٹل طریقہ کار متعارف کرایا گیا، جس کے ذریعے حقداروں کو براہ راست نقد رقوم منتقل کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کے نفاذ میں کئی چیلنجز درپیش تھے، تاہم حکومت نے انہیں کامیابی سے عبور کیا۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم کے مطابق گزشتہ سال 20 ارب روپے کی رقم شفاف طریقے سے مستحقین میں تقسیم کی گئی، جبکہ رواں سال اس پروگرام کے لیے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مستحق خاندانوں کو بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی اور ہر خاندان کو بلا امتیاز 13 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے وہ خود اس کا باقاعدگی سے جائزہ لیں گے۔

Exit mobile version