کھیل

ورلڈ کپ کا معرکہ سر پر! کیا کل پاک بھارت کپتان ہاتھ ملائینگے یا نہیں؟ سلمان آغا کا دوٹوک اعلان سامنے آ گیا

ورلڈ کپ کا معرکہ سر پر! کیا کل پاک بھارت کپتان ہاتھ ملائینگے یا نہیں؟ سلمان آغا کا دوٹوک اعلان سامنے آ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے ہائی پروفائل مقابلے میں پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے، لیکن اس سے قبل سیاسی ماحول نے بھی خبروں میں جگہ بنالی ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے سوال کیا گیا کہ کیا کل بھارتی کھلاڑیوں سے مصافحہ کریں گے؟ اس پر سلمان علی آغا نے “اسپرٹ آف کرکٹ” کے پیغام کے ساتھ کہا کہ پاک بھارت مقابلے کو دوبارہ خالصتاً کھیل کے تناظر میں دیکھا جائے، نہ کہ کسی سیاسی تناؤ کے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ مثالی نہیں رہے، تاہم کھیل کی دنیا میں ان کے مقابلے ہمیشہ شائقین کے لیے جوش و خروش کا باعث رہے ہیں۔ سلمان علی آغا نے کہا، “میں توقع کرتا ہوں کہ کھیل کو اسی جذبے اور احترام کے ساتھ کھیلا جائے جس کے ساتھ یہ شروع سے کھیلا جاتا رہا ہے۔”

بھارتی میڈیا کے سوال پر کہ اگر بھارتی کھلاڑی مصافحے کے لیے آگے بڑھیں تو آپ ہاتھ ملائیں گے، سلمان علی آغا نے سسپینس برقرار رکھتے ہوئے کہا، “یہ کل پتہ چل جائے گا۔”

کپتان نے بھارت کے عالمی ایونٹس میں مضبوط ریکارڈ پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ماضی کا ریکارڈ اب غیر متعلق ہے، یہ نیا دن ہے اور ٹیم بہتر کارکردگی دکھا کر جیت کی کوشش کرے گی۔

پاکستانی کپتان کا پیغام واضح تھا: “کھلاڑی میدان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں، احترام کے ساتھ کھیلیں اور شائقین کے لیے کرکٹ کا جشن بنائیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image