پاکستان تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی سے اہم حکومتی شخصیات کا رابطہ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پی ٹی آئی سے اہم حکومتی شخصیات کا رابطہ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل کے حوالے سے اہم حکومتی شخصیات نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بانی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل پینل بنائے جانے کا امکان ہے۔ ڈاکٹروں کا پینل جلد پی ٹی آئی کے بانی کا معائنہ کرے گا۔ ایک اہم حکومتی شخصیت نے اس حوالے سے بیرسٹر گوہر کو آگاہ کر دیا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، پی ٹی آئی بانی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس گھنٹے یا اس سے زیادہ دھرنے پر بیٹھنے کو تیار ہیں۔ وہ اس وقت تک دھرنا جاری رکھیں گے جب تک بانی کو اسپتال منتقل نہیں کیا جاتا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا علاج کرانے کی پیشکش کردی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے محمود اچکزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی۔

طارق فضل چوہدری نے عمران خان کا علاج کرانے کی پیشکش کی تو محمود اچکزئی نے موقف اختیار کیا کہ جن ڈاکٹروں کے نام ہم نے حکومت کو بھیجے ہیں وہ ان کا علاج کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image