پاکستان کے لیے بڑا ریلیف،ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف میں بڑی حد تک کمی کر دی،تفصیلات جانیے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

پاکستان کے لیے بڑا ریلیف،ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف میں بڑی حد تک کمی کر دی،تفصیلات جانیے

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر عائد ٹیرف میں بڑی حد تک کمی، تفصیلات جانیے

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر عائد ٹیرف میں بڑی حد تک کمی، تفصیلات جانیے

امریکہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر عائد ٹیرف کی شرح 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دی ہے۔ امریکی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ جس کے بعد 31 جولائی 2025 سے ٹیرف کو 19 فیصد تک کم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے خطے میں پاکستان پر سب سے کم ٹیرف عائد کردیا۔ باہمی ٹیرف کے بعد، جولائی سے دسمبر 2025 کے آخری چھ ماہ میں، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ہوا، مینوفیکچرنگ میں 3 فیصد کمی ہوئی، جبکہ زراعت اور خوراک میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے دسمبر 2025 تک 6 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 2,991 ملین ڈالر تھیں۔

اسی عرصے کے دوران امریکا سے پاکستان کی درآمدات 1,626 ملین ڈالر تھیں۔ ان 6 ماہ کے دوران پاکستان امریکہ تجارتی حجم 4,617 ملین ڈالر رہا۔ مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان نے زرعی شعبے میں 183 ملین ڈالر کی برآمدات کیں۔

گزشتہ مالی سال پاکستان نے 885 ملین ڈالر کی مینوفیکچرنگ جبکہ 4,768 ملین ڈالر ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کیں۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران امریکہ سے پاکستان کی درآمدات 1,763 ملین ڈالر تھیں۔

 

Exit mobile version