مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑ گیا،ہسپتال منتقل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑ گیا،ہسپتال منتقل

مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑ گیا،ہسپتال منتقل

مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑ گیا،ہسپتال منتقل

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے اسپتال میں ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

جے یو آئی (ف) نے کارکنان اور مداحوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

Exit mobile version