ڈھاکہ :بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے بی این پی کے رہنما طارق رحمان کو ان کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر بنگلہ دیش کے عوام کو مبارکباد بھی دی۔
I extend my warmest felicitations to Mr. Tarique Rahman on leading the BNP to a resounding victory in the Parliamentary elections in Bangladesh. I also congratulate the people of Bangladesh on the successful conduct of the elections.
I look forward to working closely with the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 13, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ یہ انتخابی عمل بنگلہ دیشی عوام کے جمہوری عزم کا مظہر ہے۔
نئی بنگلہ دیشی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور کثیر جہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بنگلہ دیشی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش باہمی تعاون کو فروغ دے کر خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
انہوں نے علاقائی سطح پر مثبت پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے نئی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
🇵🇰🇧🇩 President Asif Ali Zardari felicitates Tarique Rahman on BNP’s landslide victory and congratulates the people of Bangladesh on their successful, peaceful polls. Pakistan reaffirms strong support for democratic partnership and shared progress ahead. @trahmanbnp @bdbnp78
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 13, 2026
صدر آصف علی زرداری نے بھی بنگلہ دیش کے انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور جمہوری شراکت داری کی حمایت کا اعادہ کیا۔
