پاکستان تازہ ترین

غربت نے مجبور کر دیا! خاندان کی کفالت کیلئے مردانہ لباس پہن کر کام کرنیوالی افغان لڑکی گرفتار

غربت نے مجبور کر دیا! خاندان کی کفالت کیلئے مردانہ لباس پہن کر کام کرنیوالی افغان لڑکی گرفتار

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان فورسز نے ایک نوجوان لڑکی کو گرفتار کر لیا، جس نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے تین سال تک مردانہ لباس پہن کر کام کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 سالہ نوریہ نے ’’نور احمد‘‘ کے نام سے ایک کیفے میں ملازمت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نوریہ نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل بن گئی تھی۔ شدید غربت کے باعث اسے مردانہ لباس پہن کر کام کرنے پر مجبور ہونا پڑا تاکہ خاندان کا پیٹ بھر سکے۔ نوریہ نے مزید کہا کہ اس نے اپنی شناخت چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن آخرکار راز فاش ہو گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں خواتین کی تعلیم، ملازمت اور نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ سرکاری اور نجی شعبوں میں خواتین کے کام کرنے پر قدغنوں کے باعث ہزاروں خواتین روزگار سے محروم ہو چکی ہیں۔

نوریہ کی گرفتاری نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے اور ایک بار پھر افغان خواتین کے بنیادی حقوق، روزگار اور معاشرتی مشکلات کو اجاگر کر دیا ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image