پاکستان تازہ ترین

حکومت کا بڑا فیصلہ، پنجاب پولیس کے لیے نئی ہدایات جاری

حکومت کا بڑا فیصلہ، پنجاب پولیس کے لیے نئی ہدایات جاری

لاہور: پولیس کے رویے کو بہتر بنانے کے لیے تھانوں اور چوکیوں پر پبلک ڈیلنگ افسران و اہلکاروں پر باڈی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باڈی کیمرے لگانے کا ٹاسک آئی جی پنجاب کو دے دیا ہے۔ تھانوں میں سنٹریوں، محرروں اور ایس ایچ اوز پر بھی باڈی کیمرے لگائے جائیں گے اور چوکیوں پر تعینات تمام اہلکاروں پر بھی باڈی کیمرے لگائے جائیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں کے لیے 14 ہزار باڈی کیمرے خریدے جائیں گے۔ مانیٹرنگ کے لیے تمام باڈی کیمروں کو سیف سٹیز سے منسلک کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے باڈی کیمروں کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب کے فنڈز دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ فنڈز کے اجراء کے بعد پنجاب پولیس کے لیے باڈی کیمروں کی خریداری شروع ہو جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image