راولپنڈی: 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمے میں علیمہ خان کی غیرحاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
سماعت کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمہ کی غیرحاضری کا نہ کوئی جواز ہے اور نہ ہی کوئی استثنیٰ۔
اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت کے سامنے ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے این سی سی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان نیاز کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک روز کے لیے مؤخر کر دی ہے۔
