سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ، جانیں آج کا ریٹ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ، جانیں آج کا ریٹ

سونا مہنگا ہو گیا، سرمایہ کار ہو جائیں محتاط

سونا مہنگا ہو گیا، سرمایہ کار ہو جائیں محتاط

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے سے 5035 ڈالر ہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے سے 526,262 روپے ہو گئی جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1,286 روپے اضافے سے 451,184 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 8 ہزار 615 روپے پر برقرار رہی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 7 ہزار 385 روپے پر برقرار رہی۔

Exit mobile version