پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کاعندیہ دے دیا

پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کاعندیہ دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کے کے صدر جنید اکبر نے پارٹی کو قومی اسمبلی نشست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کا موقع نہ ملنے پر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کے کے صدر نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کو پیغام میں واضح کیا کہ وہ اب کسی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں رہیں گے اور نہ ہی پارلیمانی لیڈر اور چیف وہپ کی ہدایات کو تسلیم کرینگے ۔

جنید اکبر نے کہا کہ انہیں گزشتہ رمضان کے بعد اور بجٹ کے موقع پر ہی ایوان میں بات کرنے کا موقع ملاجبکہ چند مخصوص افراد کو روزانہ خیالات کا اظہارکرنے کی اجازت دی جاتی ہے ، پی ٹی آئی کے پی کے کے صدر نے سوال اٹھایا کہ چیف وہپ کو روزانہ فیصلے کرنے کا اختیار کس نے دیا ہے ۔

انہوں کا کہنا تھا کہ ان کی شرافت کو کمزوری سمجھا جارہا ہے اورپارٹی کے اندر بعض لوگ ان کی سخت زبان کی وجہ سے انہیں سامنے نہیں آنے دینا چاہتے ۔ جنید اکبر نے اعلان کیا کہ وہ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) پارٹی سے الگ نشست الاٹ کرنے کی درخواست کرینگے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image