پاکستان تازہ ترین

امریکی جریدے نے کالعدم بی ایل اے کی انتہا پسند حکمت عملی بے نقاب کر دی

امریکی جریدے نے کالعدم بی ایل اے کی انتہا پسند حکمت عملی بے نقاب کر دی

واشنگٹن: امریکی جریدے نے کالعدم بی ایل اے کی دہشت گردی کی حکمت عملی کو بے نقاب کردیا۔

امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کم قیمت اور زیادہ خوف کا نمونہ بن چکی ہے، کالعدم بی ایل اے کے پاس علاقے کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت نہیں، منتشر گروہوں کا نیٹ ورک دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم بی ایل اے کی سرگرمیاں پورے خطے کے لیے خطرہ بن رہی ہیں، سرحد پار سے دہشت گرد نیٹ ورک علاقائی مفادات کے لیے خطرہ ہیں، بلوچستان میں تشدد کو صرف معاشی پسماندگی سے جوڑنا حقائق کو مسخ کرنا ہے۔

امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی بدحالی دہشت گردی کا جواز نہیں بن سکتی، پاکستان، امریکا، برطانیہ اور چین بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں، افغانستان میں رہ جانے والے اسلحے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کو نیٹ ورک دہشت گردی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انسداد دہشت گردی کی مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہوگئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image