کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے لڑکیوں کو دوبارہ شادی کرنے کا اہم مشورہ دے دیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں سے ایک دوسری شادی بھی تھی۔
دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ان کا دوبارہ شادی کرنے والی خواتین کے لیے مشورہ ہے کہ جس شخص کے بچے ہوں اور وہ اپنی بیوی کو بھی چھوڑ چکا ہو وہ یہ ضرور دیکھے کہ پہلی بیوی کو چھوڑنے کی وجہ کیا تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ اپنے شوہر کو چھوڑنا بچوں والی ماؤں کے لیے مشکل کام ہے۔ شوہر دوبارہ شادی کر کے اپنے بچوں اور زندگی کو دوبارہ ترتیب دیتا ہے۔ دوبارہ شادی کرنے والی لڑکی کے والدین کو اس شخص کی پہلی بیوی سے علیحدگی کی وجہ سے ضرور آگاہ کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ جو شخص اپنی بیوی کو پہلی بار چھوڑ کر گیا ہو، کیا وہ دوسری اور تیسری بار بھی ایسا کر سکتا ہے، کیونکہ کسی کی فطرت نہیں بدلی جا سکتی۔

Leave feedback about this