پی سی بی کی پی ایس ایل کھلاڑیوں اور بیس پرائسز کی مکمل فہرست جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین کھیل

پی سی بی کی پی ایس ایل کھلاڑیوں اور بیس پرائسز کی مکمل فہرست جاری

پی سی بی کی پی ایس ایل کھلاڑیوں اور بیس پرائسز کی مکمل فہرست جاری

پی سی بی کی پی ایس ایل کھلاڑیوں اور بیس پرائسز کی مکمل فہرست جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نیلامی کے لیے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست اور ان کی بنیادی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے لیے مجموعی طور پر 879 مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں افغانستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے رکھی گئی بنیادی قیمت پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، پی ایس ایل کے لیے 42 ملین کی بیس پرائس کیٹیگری میں 31 کرکٹرز شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق جن غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے ان میں افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور مائیکل بریسویل، جنوبی افریقہ کے ریلی روسو، انگلینڈ کے جیمز وانس اور سری لنکا کے داسان شناکا شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، عماد وسیم نے مقامی کھلاڑیوں میں رجسٹریشن کرائی ہے۔

پی سی بی کے مطابق محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔

Exit mobile version