اسلام آباد: خودکش بمبار یاسر کے اہل خانہ گرفتار، ملک بھر میں سیکیورٹی آپریشنز جاریاسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے اہم کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق:بمبار یاسر کے بہنوئی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔بمبار کے بھائی کو پشاور سے حراست میں لیا گیا۔اہم سہولت کار کو نوشہرہ میں ہلاک کیا گیا۔سب سے اہم گرفتاری بمبار کی والدہ کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر سے گرفتار کیا گیا۔
سیکیورٹی ادارے ملک بھر میں آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مزید ذمہ دار افراد کو گرفتار کیا جا سکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
