تازہ ترین کھیل

نیدرلینڈ نے پاکستان کے لیے ہدف مقرر کر دیا، جانیےاہم تفصیلات

نیدرلینڈز نے پاکستان کے لیے ہدف مقرر کر دیا، جانیےاہم تفصیلات

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میںنیدرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈ کی جانب سے مائیکل لوئٹ اور میکس او ڈیوڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی میکس او ڈیوڈ تھے جنہیں سلمان مرزا نے 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی لوئٹ تھے جنہیں محمد نواز نے آؤٹ کیا، مائیکل لیوٹ نے 24 رنز بنائے۔ آؤٹ ہونے والے تیسرے ڈچ کھلاڑی ایکرمین تھے جو 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ باس ڈی لیڈ 30 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا دوسرا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ محمد ابرار نے حاصل کی جبکہ نیدرلینڈ کی چھٹی اور ساتویں وکٹ صائم ایوب نے حاصل کی۔ نیدرلینڈ کی آٹھویں وکٹ وان ڈیر مرفی کی تھی جو سلمان آغا کی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آخری اوور میں سلمان مرزا نے دو وکٹیں حاصل کیں اور نیدرلینڈ کی پوری ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نیدرلینڈ کی ٹیم 160 سے 170 کے درمیان سکور کرے گی لیکن پاکستانی باؤلرز نے میچ میں شاندار کم بیک کیا اور آخری 6 وکٹیں صرف 20 رنز پر حاصل کر لیں۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے تین جب کہ صائم ایوب، ابرار احمد اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔

نیدرلینڈ کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جب کہ باس ڈی لیڈ 30، مائیکل لوئٹ 24 اور کولن ایکرمین 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ سری لنکا میں پہلی بار ایسی پچ دیکھ رہا ہوں۔ ٹیم میں 3 پیسرز ہیں، جو پلان ہمارے پاس ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان شامل ہیں۔ شاداب خان کے علاوہ محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب نیدرلینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتے تاہم ہمیں پہلے بیٹنگ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، جس طرح باقی تین میچ بھی فیصلہ کن ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز 3 میچز ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز بھی بھرپور پریکٹس کی جب کہ میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اس لیے ٹاس بہت اہم ہوگا۔

آج دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا جب کہ بھارتی ٹیم کا مقابلہ امریکا سے ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image