پاکستان تازہ ترین کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا

سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ باؤلر جوش ہیزل وڈ ٹی مکمل فٹنس حاصل نہ کر پانے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں امید تھی ہیزل وڈ ٹی سپر ایٹ مرحلے تک دوبارہ فٹنس حاصل کر لیں گے تاہم انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔

ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا کہ ہم فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے کیونکہ ہمارے پاس ابتدائی میچوں کے لیے باؤلرز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جوش ہیزل وڈ ٹی سے قبل پیٹ کمنز بھی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں ہے اور وہ 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی اور اسپن باؤلر ایڈم زمپا کو اس افتتاحی میچ کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image