پاکستان تازہ ترین

والد کی صحت بگڑ رہی ہے! پاکستان آنا چاہتے ہیں مگر حکومت ویزا روک رہی ہے، قاسم خان کا دردناک دعویٰ سامنے آ گیا

والد کی صحت بگڑ رہی ہے! پاکستان آنا چاہتے ہیں مگر حکومت ویزا روک رہی ہے، قاسم خان کا دردناک دعویٰ سامنے آ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ میرے والد کی صحت بگڑ رہی ہے،پاکستان آنا چاہتے ہیں، حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔

ایک بیان میں قاسم خان نے کہا کہ میرے والد اور بانی پی ٹی آئی 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں، ان کی صحت بگڑ رہی ہے، انہیں آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔ میں اور میرا بھائی اپنے والد سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں، اب حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔

قاسم خان نے مزید کہا کہ قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے، بچوں کو والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی طور پر سزا دینے کے مترادف ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ناقابل تلافی نقصان سے پہلے اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image