دنیا

ایران میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی باضابطہ اجازت

ایران میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی باضابطہ اجازت

ایران میں خواتین کو باضابطہ طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دے دی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اس فیصلے کے بعد موٹر سائیکل کے حوالے سے برسوں سے جاری قانونی ابہام کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق اس سے قبل قانون میں خواتین کے موٹر سائیکل چلانے پر واضح پابندی نہیں تھی تاہم حکام خواتین کو لائسنس جاری کرنے سے انکار کرتے رہے تھے۔ اب خواتین موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کر سکیں گی۔
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے گزشتہ روز ایک قرارداد پر دستخط کیے جس کا مقصد ٹریفک قوانین کو واضح کرنا ہے، یہ قرارداد گزشتہ ماہ کے آخر میں ایرانی کابینہ سے منظور کی گئی تھی۔
اس قرارداد کے تحت ٹریفک پولیس کوخواتین درخواست گزاروں کو عملی تربیت فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image