موسم

موسم مزید سرد ہونیوالا ہے! برفباری اور بارش کی اہم پیشگوئی بھی سامنے آ گئی

موسم مزید سرد ہونیوالا ہے! برفباری اور بارش کی اہم پیشگوئی بھی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم شدید سرد اور بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں چند علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم نارووال، سیالکوٹ اور جہلم میں بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، دیر اور سوات میں بھی چند مقامات پر طوفانی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی برفباری اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر آگیا ہے، اور شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 184 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں سب سے زیادہ AQI 423، وحدت روڈ میں 348 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 324 ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موسم خنک ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوائیں اس وقت 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری فضائی آلودگی سے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سرد موسم میں احتیاطی اقدامات کریں اور مری، گلیات اور خیبرپختونخوا میں برفباری کے دوران ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image