اسلام آباد:ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ایمان مزاری اور ہادی علی کو سرینا ہوٹل کے باہر انڈر پاس کے قریب پولیس نے گرفتار کیا، دونوں ہائیکورٹ بار عہدیداران اور وکلاء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹس جا رہے تھے۔
گرفتاری کے وقت پولیس نے کوریج کرنے والے صحافیوں سے موبائل چھین لیے۔
مذکورہ مقدمے میں گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیشی پر دونوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔ دونوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔
صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد علی گیلانی نے وکلاء کو ویڈیو پیغام میں وکلاء کو ویمن پولیس اسٹیشن پہنچنے کا کہا گیا ہے۔واجد علی گیلانی نے کہا کہ مجھ پر اور سیکریٹری بار پر تشدد کیا گیا، ہم پر تشدد کرکے گاڑی کے شیشے توڑ کر ایمان اور ہادی کو گرفتار کیا۔

Leave feedback about this