بِگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میں بابر اعظم کا آؤٹ متنازع بن گیا۔
پرتھ میں کھیلے گئے کوالیفائر میں بابر اعظم سڈنی سکسرز کی جانب سے 148 رنز کا تعاقب کرنے کے لیے میدان میں اترے تو دوسری ہی گیند پر کوپر کونولی کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں وکٹ کیپر کے گیند وکٹ پر مارنے اور بابر اعظم کا پیر کریز کے اندر پہنچانے کا معاملہ بہت قریب کا دِکھتا ہے۔ تاہم، تھرڈ امپائر نے معاملے کو بغور دیکھنے کے بعد بابر اعظم کو آؤٹ قرار دیا۔

Leave feedback about this