کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ! قومی ٹیم نے تیاریاں روک دیں، بنگلہ دیش کی مکمل حمایت کا اعلان

ٹی 20 ورلڈکپ! قومی ٹیم نے تیاریاں روک دیں، بنگلہ دیش کی مکمل حمایت کا اعلان

ٹی 20 ورلڈکپ 2026: پاکستان ٹیم کی تیاریاں روک دی گئیں، بنگلہ دیش کی مکمل حمایت کا اعلان

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر 7 فروری سے شروع ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کو فی الحال معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس غیر متوقع فیصلے کے بعد ٹیم مینجمنٹ سے متبادل پلان بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ پی سی بی حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جا کر ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز نہ کھیلنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کا یہ مؤقف معقول، حقیقت پر مبنی اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں درست ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق اگر بنگلہ دیش کا یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تو پاکستان بھی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر سکتا ہے۔ اس ضمن میں آئی سی سی سے مسلسل رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی سمیت دیگر اہم معاملات پر واضح موقف سامنے آ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال نے ورلڈکپ سے قبل کرکٹ حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور اگر یہ تنازع طول پکڑتا ہے تو ایونٹ کے شیڈول اور شرکت کرنے والی ٹیموں پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کا یہ مشترکہ مؤقف نہ صرف سیکیورٹی خدشات کو اجاگر کرتا ہے بلکہ آئی سی سی کے لیے بھی ایک بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے، جسے تمام شریک ممالک کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت فیصلہ کرنا ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image