پاکستان تازہ ترین

شعبان کے چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آ گئی

شعبان کے چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آ گئی

شعبان کے چاند سے متعلق پیشگوئی! 19 جنوری کو ہلال نظر نہ آئے گا، شعبان کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا

غیر سرکاری تنظیم رویّت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں شعبان کے چاند کے متعلق اپنی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق شعبان کا چاند 18 جنوری بروز اتوار اور 19 جنوری بروز پیر کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا۔

خالد اعجاز مفتی نے مزید بتایا کہ 19 جنوری بروز پیر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے سے کم ہوگی، جبکہ ہلال کی رویت کے لیے کم از کم 19 گھنٹے کی عمر ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اس بنیاد پر توقع کی جا رہی ہے کہ 19 جنوری کو شعبان کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شعبان 1447 ہجری کا آغاز 21 جنوری بروز بدھ سے ہوگا، جب چاند کی رویت ممکن ہوگی اور اس کی تصدیق رویّت ہلال کمیٹی کرے گی۔

کونسل کی رپورٹ کے مطابق، غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق بھی ہلال کے معیار پر پورا نہیں اترے گا۔ مختلف شہروں میں یہ فرق درج ذیل ہوگا:

گلگت اور مظفر آباد: 29 منٹ
پشاور، اسلام آباد، لاہور اور چارسدہ: 30 منٹ
کوئٹہ: 31 منٹ
کراچی اور جیوانی: 33 منٹ

چاند کی رویت کے لیے کم از کم 40 منٹ کا فرق ضروری سمجھا جاتا ہے، جس کی بنیاد پر 19 جنوری کو ہلال نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
خالد اعجاز مفتی نے شہریوں سے کہا ہے کہ شعبان کے چاند کے حوالے سے تمام حتمی معلومات اور اعلان صرف سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

یہ پیشگوئی اہلِ علم اور اسلامی کیلنڈر کی تیاری کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے، تاکہ رمضان کے تیاری اور دیگر مذہبی عبادات کے شیڈول میں کسی قسم کی الجھن پیدا نہ ہو۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image