پاکستان تازہ ترین

افواج پاکستان میں ’’ملٹی ڈومین آپریشنز” جنگی محاذ پر کا میابی کی ضمانت

افواج پاکستان میں ’’ملٹی ڈومین آپریشنز" جنگی محاذ پر کا میابی کی ضمانت

افواجِ پاکستان بدلتے ہوئے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملٹی ڈومین آپریشنز کی جامع تیاریوں میں مصروف ہیں، جہاں جدید ٹیکنالوجی، مشترکہ حکمتِ عملی اور مختلف جنگی میدانوں میں ہم آہنگ کارروائیوں کے ذریعے دشمن کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا جاتا ہے۔

ملٹی ڈومین آپریشنز کے تحت فضائی، زمینی، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، خودکار نظام اور انفارمیشن آپریشنز کو ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔ اس جدید طرزِ جنگ میں فضائی برتری، کثیرالمقاصد ڈرونز اور دور مار ہتھیاروں کے ہم آہنگ استعمال سے دشمن کی نقل و حرکت کو ناممکن بنا دیا جاتا ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق، تباہ کن بمباری کے ساتھ ساتھ سائبر اور انفارمیشن آپریشنز کے ذریعے دشمن کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کو مفلوج کیا جاتا ہے، جس سے میدانِ جنگ میں برتری حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان میں تیار کردہ ہتھیاروں اور جدید ڈرونز کو دوست ممالک سے حاصل کردہ جدید عسکری سازوسامان کے ساتھ یکجا کر کے مؤثر انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ مشقیں مشترکہ جنگی حکمتِ عملی کی بہترین مثال ہیں، جہاں فضائی اور زمینی طاقت کے امتزاج سے دشمن کے دفاعی نظام کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، یہ سرگرمیاں جدید ٹیکنالوجی، تباہ کن فائر پاور اور انتہائی درست نشانہ بندی کی اعلیٰ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ ہیں۔

افواجِ پاکستان کی یہ جنگی مشقیں نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس ہیں بلکہ تینوں سروسز کے باہمی اشتراک کو بھی نمایاں کرتی ہیں، جو ملٹی ڈومین آپریشنز کی بنیادی پہچان ہے۔ ان مشقوں سے واضح ہوتا ہے کہ افواجِ پاکستان جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ملٹی ڈومین آپریشنز کی منصوبہ بندی اور ان کے مؤثر عملی نفاذ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image