پاکستان تازہ ترین

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز: ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز: ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں لاہور کے جاتی عمرہ میں شروع ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنید صفدر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ شادی کی تقریبات کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے کی برات 17 جنوری کو لیک سٹی روانہ ہوگی جبکہ ولیمہ کی تقریب 18 جنوری بروز ہفتہ کو شریف فارمز، جاتی عمرہ میں سہ پہر 1 بجے منعقد کی جائے گی۔ روحیل اصغر نے گزشتہ ماہ جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق کی اور آئندہ تقریبات کی کچھ تفصیلات فراہم کیں۔ روحیل اصغر کے مطابق ان کی پوتی شانزے شیخ اور جنید صفدر کی بہن ماہ نور صفدر قریبی دوست ہیں اور اکثر ایک دوسرے کے گھروں میں وقت گزارتی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ انہیں یقین نہیں کہ ماہ نور نے اپنے بھائی کے لیے رشتہ منتخب کرنے میں کردار ادا کیا یا نہیں۔ روحیل اصغر نے مزید کہا کہ جب میرے بیٹے نے مجھ سے پوچھا تو میں نے کہا کہ یہ اللہ کی رحمت ہے کہ ہماری چھوٹی بچی اتنے ممتاز خاندان میں شادی کرنے جا رہی ہے اور میں نے انہیں اس رشتے کو آگے بڑھانے کی ہمت دی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image