امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کی ویڈیو لائیو دیکھی، بالکل جیسے کسی ٹی وی شو میں دیکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ مادورو کی گرفتاری کی کارروائی فلوریڈا میں فوجی جنرلز کے ساتھ دیکھی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کردی ہے، جس میں نکولس مادورو کو ہاتھ بندھے اور آنکھوں پر پٹی ڈالے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ مادورو کو نیویارک لے جایا جا رہا ہے، جہاں ان پر مین ہٹن کی عدالت میں منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت کیس چلے گا۔صدر ٹرمپ کے مطابق اس آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے آغاز سے کی گئی تھی، تاہم وینزویلا میں کس کی حکمرانی ہوگی، اس کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کچھ امریکی اہلکار زخمی ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈروم سے گرفتار کیا۔واضح رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کیا اور دارالحکومت کاراکاس میں ڈیلٹا فورس کے ذریعے اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔وینزویلا نے اس کارروائی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد ملک کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔
پاکستان
تازہ ترین
وینزویلا کے صدر کو گرفتار کرنے کی ویڈیو لائیو دیکھی، نیویارک لا رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ، گرفتاری کی تصویر شیئر کردی
- by web_desk
- جنوری 3, 2026
- 0 Comments
- 170 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this