عمران خان سے کل ملاقات، وکلاء اور فیملی کی فہرست جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

عمران خان سے کل ملاقات، وکلاء اور فیملی کی فہرست جاری

عمران خان سے کل ملاقات، وکلاء اور فیملی کی فہرست جاری

عمران خان سے کل ملاقات، وکلاء اور فیملی کی فہرست جاری

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان سے وکلاء اور خاندان کے افراد کی ملاقات کل منگل کواڈیالہ جیل میں ہوگی۔ ملاقات کیلئے پارٹی نے 6وکلاء رہنمائوں کی فہرست جیل حکام کوارسال کردی ہے، فہرست میں وکلاء سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہرخان اورطاہرسلطان کے علاوہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثراوراحمد ندیم گورائیہ کے نام شامل ہیں۔ کل ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اوربشری بی بی کے فیملی ممبران بھی شریک ہوں گے،اس ملاقات کوپارٹی کے اہم رہنماؤں اوربانی کے قریبی افراد کے درمیان رابطے اورمشاورت کا موقع قراردیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور پارٹی امورپربھی بات ہوگی۔

Exit mobile version