پاکستان فلم انڈسٹری کےہردلعزیزاور سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے۔ شیرخان نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران جیوااورشیردل سمیت درجنوں پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ۔ شیرخان کی لاش ان کے آبائی شہرراولپنڈی منتقل کردی گئی ہے،ان کی تدفین راولپنڈی میں ہوگی۔فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شیرخان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔
Leave a Comment
