16 پوائنٹس قائم! یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

16 پوائنٹس قائم! یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

16 پوائنٹس قائم! یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

16 پوائنٹس قائم! یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

وفاقی دارالحکومت میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر شہر میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں ایم ٹیگ کے حصول کے لیے 16 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں گاڑی مالکان فوری طور پر ایم ٹیگ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 نومبر سے اب تک تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی جدید ٹیگ ریڈرز کی مدد سے کی جائے گی۔ یہ ریڈرز شہر کے مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر انسٹال کیے جا چکے ہیں اور یکم جنوری سے فعال ہوتے ہی کارروائی کا آغاز کر دیں گے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی یا ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ اقدام اسلام آباد میں ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی کے حوالے سے بہتری متوقع ہے۔

Exit mobile version