آئین اور مہمانوں کی عزت کی توہین پر شفیع جان کا پنجاب اسمبلی اسپیکر پر کڑا وار، اہم موقف سامنے آ گیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آئین اور مہمانوں کی عزت کی توہین پر شفیع جان کا پنجاب اسمبلی اسپیکر پر کڑا وار، اہم موقف سامنے آ گیا

آئین اور مہمانوں کی عزت کی توہین پر شفیع جان کا پنجاب اسمبلی اسپیکر پر کڑا وار، اہم موقف سامنے آ گیا

آئین اور مہمانوں کی عزت کی توہین پر شفیع جان کا پنجاب اسمبلی اسپیکر پر کڑا وار، اہم موقف سامنے آ گیا

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے حالیہ بیان پر معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین، جمہوریت اور مہمانوں کی عزت کو بالکل نظر انداز کیا گیا۔

شفیع جان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو ماسی کا گھر کہنے والا خود آئین، جمہوریت اور مہمانوں کے احترام کو بھول گیا ہے۔ انہوں نے منتخب وزیراعلیٰ کے دورے کو ’’چھلانگیں‘‘ قرار دینا اسپیکر کی سیاسی گھبراہٹ قرار دیا۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ اسپیکر جیسے عہدے پر فائز شخص کو شریف خاندان کا ذاتی ملازم بننے کی بجائے اپنے عہدے کے مطابق کردار ادا کرنا چاہیے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 9 مئی کے واقعات کا واویلا کر کے ن لیگ کی سیاسی انتقام کی کوشش کو چھپانے کی ناکام کوشش کی۔ شفیع جان نے واضح کیا کہ آئین کا احترام صرف تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں منتخب وزیراعلیٰ اور اراکین کو دھکے دینے کو آئین کے منافی قرار دیا۔

شفیع جان نے کہا کہ پنجاب حکومت سیکیورٹی کے نام پر سیاسی خوف پھیلا رہی ہے اور اسپیکر نے اسمبلی کو ن لیگ کا ذیلی دفتر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جڑیں ملک میں ہوں یا نہ ہوں، ن لیگ کی جڑیں صرف اقتدار میں ہیں۔ منتخب نمائندوں کی تذلیل کر کے جمہوریت مضبوط نہیں، کمزور ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ ن لیگ کی سیاسی عدم برداشت کی واضح مثال ہے۔ شفیع جان نے عظمی بخاری کے نسلی تعصب پر مبنی بیانات کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کے جعلی حکمران سیاسی انتقام میں پاگل ہو چکے ہیں

آخر میں شفیع جان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خیبرپختونخوا اسمبلی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان کو اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شفیع جان نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ احتجاج ن لیگ کے اقتدار کے خلاف اسٹریٹ موومنٹ کے آغاز کے مترادف ہے۔

Exit mobile version