پاکستان تازہ ترین

رات دیر تک جاگنا؟ یہ غذائیں آپ کی نیند بہتر بنا سکتی ہیں

رات دیر تک جاگنا؟ یہ غذائیں آپ کی نیند بہتر بنا سکتی ہیں

اگر آپ بنا کسی خاص وجہ کے رات دیر تک جاگنے کے عادی ہیں، تو جان لیں کہ نیند کی کمی متعدد جان لیوا بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ بے خوابی یا کم خوابی کی عادت دل کی بیماریوں اور فالج کے امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔

البتہ خواہش کے باوجود اگر آپ پر سکون نیند حاصل کرنے کے لیے رات کو گھومتے رہتے ہیں، تو یہ مسئلہ آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے نہ زیادہ محنت کی ضرورت ہے اور نہ ہی موٹی موٹی گولیاں۔ صرف اپنی غذا میں معمولی تبدیلی سے گہری اور پرسکون نیند حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ غذائیں سونے سے قبل استعمال کرنے سے نہ صرف جلد نیند آتی ہے بلکہ اس کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے:

کیلا
کیلے میں موجود ٹرپٹوفان اور میگنیشیم ہارمون میلاٹونین کی پیداوار میں مدد دیتے ہیں، جو پرسکون نیند کے لیے ضروری ہے۔

دودھ
سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پینا ٹرپٹوفان کی وجہ سے نیند میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

شہد
ایک چمچ شہد سونے سے پہلے کھانے سے دماغ میں ٹرپٹوفان داخل ہونے میں آسانی ہوتی ہے، جس سے گہری نیند آتی ہے۔

جلیبی
جلیبی بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح بڑھاتی ہے، جو معمول سے کم وقت میں نیند لانے میں مددگار ہے۔

چیری
چیری کے جوس میں موجود میلاٹونین کی سطح بڑھتی ہے، جو چند منٹ میں نیند کی کیفیت پیدا کرتی ہے۔

بادام
بادام میگنیشیم سے بھرپور ہیں اور نیند کے ساتھ ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی ضروری ہیں۔ تحقیق کے مطابق میگنیشیم کی کمی نیند میں دشواری پیدا کر سکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image