کھیل

بھارت کو شکست، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا

کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی ، بھارت کو شکست ، پاکستان انڈر 19ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز عمدہ رہا اور اوپنر سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا ٹوٹل سکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 17 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

سمیر منہاس کی اننگز کے باعث پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18 رنز بنائے۔

فائنل میچ کے ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا اور نہ ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر کے موقع پر کوئی رسمی ہینڈ شیک ہوا۔

فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے پہلے دو بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا تھا لیکن انڈر 19 ایشیا کپ کا یہ پہلا ٹائٹل ہے۔

2012 میں پاکستان اور بھارت دونوں نے مشترکہ طور پر انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان کی اس جیت سے نہ صرف کھلاڑیوں نے بلکہ پورے ملک نے خوشی کا اظہار کیا کیونکہ یہ کامیابی پاکستان کی جونیئر کرکٹ کی ترقی کی علامت ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image