رنویر سنگھ کا نام آج بولی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتا ہے، لیکن ان کی کامیابی کا راستہ کچھ ایسا ہے کہ ہر قدم پر نئی کہانیاں سامنے آتی ہیں۔حالیہ کامیابی کے جھنڈے گارنے والی فلم ’دھرندھر‘ میں ان کی اداکاری نے ایک منفرد پہلو اجاگر کیا ہے، جو نہ صرف ان کے فن بلکہ ان کی سندھی ثقافت اور وراثت سے بھی جڑا ہوا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق رنویر سنگھ، جن کا اصلی نام رنویر سنگھ بھاونانی ہے، ایک سندھی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والدین کا خاندان 1947 میں کراچی سے ممبئی منتقل ہو گیا تھا۔ یہ بات خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ رنویر کی حالیہ فلم ’دھرندھر‘ میں وہ ایک بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں آ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتا ہے۔’دھرندھر‘ میں رنویر سنگھ کا کردار جسکیرت سنگھ رنگی کا ہے، جو ایک بھارتی خفیہ ایجنٹ ہے اور اسے کراچی کے لیاری علاقے میں بھیجا جاتا ہے تاکہ وہاں کی دہشت گردی کی جڑوں کو ختم کیا جا سکے۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ روزگار کی تلاش میں ایک بلوچ کی حیثیت سے کراچی آتے ہیں ، حالانکہ حقیقت میں وہ خود ایک سندھی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔رنویر سنگھ ہمیشہ اپنی سندھی ثقافت سے جڑے رہے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی زبان اور کھانوں سے محبت رکھتے ہیں، بلکہ اپنے سندھی ماضی کو فخر سے بیان بھی کرتے ہیں۔رنویر نے کافی ود کرن کے ایک شو میں مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”میں نے اپنی ماں سے ہیروں کے گہنے مانگے تھے، لیکن اچھے بیٹے کی طرح ان کے لیے اور بھی بڑے ہیروں کا تحفہ خریدا۔“ ان کی یہ بات سندھیوں کی محبت اور ثقافت کی جھلک دکھاتی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
دُھرندھر، رنویر سنگھ کا اصل تعلق واقعی کراچی سے ہے؟
- by web_desk
- دسمبر 18, 2025
- 0 Comments
- 46 Views
- 5 دن ago

Leave feedback about this