پاکستان تازہ ترین

نوجوانوں کی صلاحیتیں انقلاب کی بنیاد ،پاکستان مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بننے جا رہا ہے

نوجوانوں کی صلاحیتیں انقلاب کی بنیاد ،پاکستان مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بننے جا رہا ہے

پاکستان مصنوعی ذہانت کے عالمی مرکز کے طور پر ابھریں گے، نوجوان انقلاب کے محرک: بیرسٹر دانیال چوہدری

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات، بیرسٹر دانیال چوہدری نے آج اے آئی ایکس فیوچر سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت پاکستان مصنوعی ذہانت (AI) کو قومی ترقی کا بنیادی ستون بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ یہ سمٹ بحریہ یونیورسٹی میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین، تعلیمی اداروں کے سربراہان، میڈیا نمائندے اور ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ “مصنوعی ذہانت اب سائنس فکشن نہیں، بلکہ ہماری قومی ساکھ اور معیشتی مستقبل کا تعین کرنے والی حقیقت بن چکی ہے۔ پاکستان اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس عالمی انقلاب میں سب سے آگے نکل سکتا ہے۔”

انہوں نے وزیراعظم کے ویژن “اڑان پاکستان 2029-2024” کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم مصنوعی ذہانت کے ذریعے نہ صرف سرکاری اداروں میں شفافیت لائیں گے، بلکہ میڈیا، تعلیم، صحت اور معیشت کے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لے کر آئیں گے۔”

پارلیمانی سیکرٹری نے خاص طور پر اطلاعات کے شعبے میں AI کے استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: “آج جب ہر طرف فیک نیوز کا طوفان ہے، تو مصنوعی ذہانت ہمارا طاقتور ہتھیار بن سکتی ہے۔ ہم اس کے ذریعے نہ صرف جھوٹی خبروں کا پردہ چاک کریں گے بلکہ عوام تک درست معلومات کی بروقت ترسیل بھی یقینی بنائیں گے۔”

انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کرتے ہوئے کہا: “آپ کی تخلیقی صلاحیتیں پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ مصنوعی ذہانت کی تعلیم اور تحقیق میں آگے بڑھیں۔ حکومت آپ کے ہر قابل منصوبے کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔”

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image