بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے والے بہار کے وزیر اعلیٰ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نتیش کمار کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے،اداکارہ نے وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نتیش کمار نے یہ کیا کردیا؟ آپ ایک مسلم خاتون کو بلا کر ایوارڈ دے کر ان کی عزت افزائی کررہے ہیں، آپ کو مسلم ثقافت کے متعلق 5پیسے کا بھی علم نہیں ہے؟ ویڈیو پیغام میں اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ اسلام کہتا ہے کہ خواتین نقاب کریں اور کوئی شخص ان کے نقاب کو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ آپ اتر پردیش کے اتنے بڑے وزیر اعلیٰ ہیں (تصحیح: راکھی ساونت نے غلط کہا، نتیش کمار بہار کے وزیر اعلیٰ ہیں)۔ آپ ایک اچھے سیاستدان ہیں، آپ نے یہ کیا کردیا؟پیغام میں راکھی ساونت نے کہا کہ آپ ایک مسلم عورت کا نقاب کھینچ رہے ہیں؟ یہ کتنی غلط بات ہے؟ میں آپ کی اتنی عزت کرتی ہوں اور آپ ایسی حرکتیں کر رہے ہیں؟ اگر میں سربازار آپ کی دھوتی کھینچ لوں تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟ ایک طرف آپ عزت دینے کی بات کرتے ہیں اور پھر بے عزتی کرتے ہیں؟آپ کو شرم نہیں آتی؟۔راکھی ساونت نے کہا کہ جیو اور جینے دو، آپ کو مسلم خاتون سے معافی مانگنی چاہئے۔ میڈیا کو دعوت دیں اور اس خاتون کو بھی بلائیں، میڈیا کے سامنے خاتون کو بہن کہہ کر اس سے معافی مانگیں، میں آپ کی اور یوپی بہار کی عزت کرتی ہوں، لیکن عورت کے ساتھ ظلم اور عزت اور برقعے کے ساتھ کھیلنا برداشت نہیں ہوگ
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
شرم نہیں آتی؟ راکھی ساونت کی مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر وزیراعلیٰ پر کڑی تنقید
- by web_desk
- دسمبر 16, 2025
- 0 Comments
- 66 Views
- 7 دن ago

Leave feedback about this