پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کیساتھ ہے یا متنازعہ قیادت کے، احسن اقبال

پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کیساتھ ہے یا متنازعہ قیادت کے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازعہ قیادت کے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی۔ افواج پاکستان ملک کی محافظ ہیں۔ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ اور پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازعہ قیادت کے۔احسن اقبال نے کہا کہ قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور عسکری قیادت پر تنقید ناقابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال ان کی اپنی طرز سیاست کا نتیجہ ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام ایسے رویئے کو مسترد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات میں پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ گزشتہ 2 سال میں پاکستان کو معاشی تباہی سے نکالا گیا اور اگلے 3 سال فیصلہ کن ہیں۔ انتشار اور فساد کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ تاہم مستقبل کے لیے اتحاد ضروری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image