پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں اہم خبر آ گئی

پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے جو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع پر پیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع ایک روپے 10 پیسے سے ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ایک لیٹر پیٹرول پر منافع سات روپے 87 پیسے ہے، ڈیزل پر بھی منافع سات روپے87 پیسے فی لیٹر ہے۔پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا فی لیٹر کمیشن آٹھ روپے 64 پیسے ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اس کا اطلاق ہو جائے گا۔

Exit mobile version